لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر گاڑی کو حادثہ، چائنیز انجنئیر زخمی

چترال (زیل نمائندہ) ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش کی اطلاع کے مطابق لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائنیز انجینئرز کی گاڑی شیشکوه سے دروش آتے ہوۓ بمقام استروم شیشکوه ایکسڈنٹ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ جس میں سوار چھ چائنیز انجینئیرز زخمی ہوۓ۔ چائنیز کے ساتھ سیکورٹی پر مامور پولیس کے جوانوں نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زحمیوں کو باحفاظت گاڑی سے نکالا اور پولیس موبائیل گاڑی کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش پہنچایا۔ جہاں پر انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ چترال پولیس کی بروقت کارروائی کو ڈی۔پی۔او چترال نے سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email