تھانہ دروش کی بروقت کاروائی، خاتون منشیات سمگلرکودھرلیا گیا

 دروش(زیل نمائندہ)تھانہ دروش کی حدود میں منشیات سمگل کرنے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر پولیس اسٹیشن دروش بلبل حسن نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران  خاتون منشیات سمگلر عمر بی بی زوجہ علی رحمٰن سکنہ دمیل نسار کی  کے پرس سے 1130 گرام چرس برآمد ہوااور موقع پر سمگلر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔چترال پولیس نے  منشیات سے پاک چترال کے عزم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں برسرپیکار ہے اور مختلف چھاپوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں کی  گرفتاری عمل میں آئی ہے۔چترال کے سابقہ ڈسٹرک پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے چترال میں منشیات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تھے جن کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ضلع بدر بھی کیا گیا تھا۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع میں تعینات نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ 

Print Friendly, PDF & Email