انسپکٹرسلطان بیگ کی موت سے قوم اور محکمہ پولیس اصول پرست اور قانون کے رکھوالے سے محروم ہوگئے، عید علی

 مستوج(زیل نمائندہ) انسپکٹرسلطان بیگ محروم قانون کے حقیقی رکھوالے اور نڈر پولیس آفیسر تھے جو قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کو ہمہ تن تیار رہتے تھے۔ ان کی موت سے قوم اور محکمہ پولیس ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار نامور سیاسی کارکن اور نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عید علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے سلطان بیگ کے حادثے کا شکار ہوکر وفات پانے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے روح کی دائمی سکوں کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بیگ کی بے وقت موت سےچترالی  قوم کو دکھ پہنچا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے باسی سلطان بیگ مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہیں  اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ عید علی کا کہنا تھا کہ سلطان بیگ مرحوم تھانہ بونی میں اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرکے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھااور ساتھ ہی بے قصور اور غریب لوگوں کے ہمدرد بھی تھے۔

Print Friendly, PDF & Email