سوئس ایجنسی فار ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی کنٹری ہیڈ کا شندور یوٹیلیٹی کمپنی لاسپورکا دورہ

لاسپور(زیل نمائندہ)سوئس ایجنسی فار ڈیولپمنٹ کارپوریشن (SDC) کے کنٹری ڈپٹی ہیڈڈانیل (Daniel) نے شندور یوٹیلیٹی کمپنی رامان لاسپور کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پروگرام آفیسر ثنا عمر، فنانس آفیسر کینزہ خالد اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب کے علاوہ  ٹیم ممبران موجود تھے۔ڈپٹی کنڑی ڈائرکٹر جب رامان پہنچا تو کمپنی کے ممبران اور علاقے کے عمائیدین نے مہمانون کا استقبال کیا۔ SDC کے ٹیم نے شندو ر یوٹیلیٹی کمپنی کی زیر نگرانی بننے والی رامان مائیکرو ہائیڈرو پراجیکٹ کاتفصیلی معائنہ کیا اور کمپنی کے دفتر میں یوٹیلیٹی کمپنی کے ممبران کے ساتھ میٹینگ کی ۔ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈائریکٹر منظور علی شاہ نے پراجیکٹ اور دوسرے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی اور سوئس گورنمنٹ کی طرف سے ہائیڈرو پراجیکٹ میں تعاون پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ SDC کی ٹیم نے ترقیاتی کامون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سابق صدر شندور یوٹیلیٹی کمپنی نگابن شاہ اور موجودہ صدر سابق ناظم یوسی لاسپور محمدقیوم شاہ نے SDC اور AKRSP کی ٹیم کا علاقے کی ترقی میں دلچسپی لینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح  رہے شندور یوٹیلیٹی کمپنیAKRSP کی طرف سے سوئس ایجنسی کی مالی معاونت سے تیا ر کیا گیا ہے۔ چترال کے دور افتادہ گاؤں لاسپور اور یارخون میںAKRSP اور سوئس گورنمنٹ کی طر ف سے بننے والی دونون ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پری پیڈ میٹر سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس میں کارڈ کے ذریعے بیلنس لوڈ کیا جاتا ہے اور بلنس ختم ہونے کی صورت میں بجلی منقطع ہوجاتی ہے۔ پاکستان کی نئی بننے والی حکومت بھی پاکستان میں پری پیڈ میٹر سسٹم لگانے پر غور کر رہی ہے۔

ایس ڈی سی کے ڈپٹی کنڑی ہیڈ، پروگرام اور فنانس آفیسرز، آرپی ایم اے کے آرایس پی اور شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ممبران کاگروپ فوٹو 

رینجنل پروگرام منیجر آغاخان رورل سپورٹ پروگرام تقریب سے خطاب کررہے ہیں جبکہ ایس ڈی سی کے ڈپٹی کنڑی ڈائرکٹر اور دوسرے مہمان اسٹیج میں بیٹھے ہیں
Print Friendly, PDF & Email