انسپکٹرسلطان بیگ کی ناگہانی رحلت سے چترال پولیس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،خدیجہ سردار

چترال (زیل نمائندہ ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی جائنٹ سیکریٹری خدیجہ سردار نے چترال پولیس کے انسپکٹر سلطان بیگ کی ناگہانی وفات پرغم اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے پولیس فورس کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی روح کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت سوشل ورکر وہ سلطان بیگ کی کارکردگی سے مطمئن تھی جوکہ مختلف تھانوںمیں ایس ایچ او کی حیثیت سے اپنے فرائض نہایت ایمان داری سے سرانجام دیتا رہا اور خاص کر حقوق نسوان کی تحفظ کے لیے انہوں نے کبھی بھی سمجھوتے سے کام نہیں لیا اور ستم رسید ہ خواتین کی داد رسی کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر معروف سلطان بیگ جیسے پولیس افسر بہت ہی کم پیدا ہوتے ہیں۔ مرحوم نے کسی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر کسی بے سہار ا ور غریب کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے یا ظلم ڈھانے کی اجازت نہیں دی

۔

Print Friendly, PDF & Email