یوم دفاع،کوغذی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا

کوغذی (زیل نمائندہ) ملک کے دوسرے علاقوں  کی طرح کوغذی چترال میں بھی یوم دفاع ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے” انتہائی جوش اور ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے "بوائے سکاوٹس” کے دستے نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک واک کا اہتمام کیا  جس میں سکول کے بچے اور اساتذہ  نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے اہل وعیال،اساتذہ اور طلبہ نے  پاک فوج اور چترال سکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے کوغذی دھرتی کے تمام شہداء کے قبروں پر سلامی دی، ملی نغمے پیش کیے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول کوغزی کے ٹیچر امتیاز احمد نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک دھرتی پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہم سب پر فرض ہے ۔ ہمیں یوم دفاع کے  حوالے سے آنے والی نسلوں کو روشناس کرانا چاہیے کہ یہ ملک بہت سی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ۔ انھوں نے یوم دفاع کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے اساتذہ اور طُلباء شہید شجاع الاسلام کی قبر پر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں
Print Friendly, PDF & Email