چترال میں بڑھتی ہوئی خودکشی ،شعورو آگہی کے لیے محفل مشاعرے کا اہتمام

 چترال(زیل نمائندہ)علاقے  میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والے چند واقعات کے پیش نظرعوام اور خاص کرنوجوان طبقے میں شعور وآگہی بیدار کرنے کی غرض سے انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا تدارک اور مجموعی طور پر شعوروآگہی بیدار کرنے کے لیے منعقدہ اس محفل مشاعرے میں  ضلع بھر سے کثیر تعداد میں شعراء وادباء کرام نے شرکت کی۔گورنمنٹ سنٹنئل ہائی سکول چترال کے استاد  شیر محمد دین مہمان خصوصی جبکہ سابقہ ہیڈ ماسٹرصالح ولی آزادصدرمحفل تھے۔محفل مشاعرے میں شیراکبر صبا ،شیربڑانگ گداز،وارث خان وارث،حاجی اکبرحیات،ظفر اللہ ماہی،عنایت الرحمن عزیز،فدا محمد فدا،راشد الاعظم رشید،صلاح الدین لوٹھورو، محمد نواز رفیع، حسن بصری حسن، سعید الرحمن سیدی ، اسماعیل الرحمن رحمانی اور صالح ولی آزاد نے کلام پیش کیے۔شعراء کرام نے اپنے اشعار کے ذریعے معاشرے کی ناہمواریوں ،غلط رحجانات اور عدم برداشت جیسے معاشرتی مسائل کے مختلف عوامل اور ان کے نتائج کے حوالے سے شعور وآگہی بیدار کرنے کی کوشش کی۔پروگرام کے آخر میں صدرانجمن ترقی کھوار حلقہ چترال محمد نواز رفیع، مہمان خصوصی شیر محمد دین  اورصدر محفل صالح ولی آزاد نے محفل مشاعرے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے۔

صدرمشاعرہ صالح ولی آزاد، مہمان خصوصی شیرمحمددین اور انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے صدر محمد نواز رفیع اسٹیج میں بیٹھے ہیں
Print Friendly, PDF & Email