برنس کے مقام پر گاڑی کو حادثہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

برنس(زیل نمائندہ)منگل کے روز چترال ٹاؤن سے تورکھو جانے والی ایک سوزوکی گاڑی PS-0017کو برنس کے مقام پر حادثہ پیش آیا اورگاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری تاہم معجزانہ طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی میں تین خواتین اور بچے سوار تھے جو شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منقتل کیا گیا ہے جہان ان کا علاج جاری ہے ۔آخری اطلاعات آنے تک تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہےاورتمام زخمیوں کا تعلق کوراغ سے بتایا جارہا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو دیکھ کر یقین نہیں ہورہا ہے کہ اس میں سوار افراد کس طرح بچ گئےہیں۔  

Print Friendly, PDF & Email