SHOسلطان بیگ سڑک کے حادثے میں جان بحق

چترال(زیل نمائندہ)چترال پولیس کےانسپکٹر اور تھانہ چترال کے تفتیشی آفیسر  سلطان بیگ منگل کے روز بیلپھوک گرم چشمہ روڈ پر سڑک کے حادثے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔ وہ اپنی ذاتی گاڑی خود چلاتے ہوئے چترال سے گاؤن ہینجیل جارہا تھا بیلپھوک کے مقام پر ان کی گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ سلطان بیگ موقع پر ہی داغ مفارقت دے گئے جبکہ ان کےساتھ ان کا بیٹا جو گاڑی میں سوار تھا زخمی ہوا ہے۔ مرحوم چترال پولیس میں ایک بے داغ اور فرض شناس آفیسرکے طور پر جاناجاتا تھا اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ مختلف حلقوں کی طرف سے مرحوم کی رحلت کو چترال پولیس کے لیے بڑا نقصان قراردے دیا گیا ہے۔مرحوم کا نماز جنازہ آج (منگل) سہ پہر 4:30بجے چترال پولیس لائن  میں ادا کرنے کے بعد جسد خاکی کوان کے آبائی گاؤں ہینجیل کریم آباد لے جایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email