ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی اورٹیلیفون بلز پر ٹیکس لینا وعدہ خلافی ہے،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

 چترال(زیل نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)چترال  کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں ملاکنڈ ڈویژن بشمول چترال کوہر قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسز سے مستثنٰی  قراردینےکاوعدہ کیا گیا تھا لیکن اب ٹیلیفون اور بجلی وغیرہ کے بلز میں اضافی ٹیکس لیا جارہا ہےجوکہ وعدہ خلافی ہے۔نیاز اے نیازی نے مزید کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اس سلسلے میں اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھائے۔اُنہوں نے چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی اور مخصوص نشست سے ممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ کلاش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email