قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع،قومی مسائل سمیت لواری ٹنل آمدورفت شیڈول بھی شامل

; اسلام آ باد(زیل نمائندہ)جمعتہ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی ،یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف اورلواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بناکر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد ،توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرادیے گئے۔چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر مولانا عبدالاکبر چترالی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ المبارک سد الایام ہے اس لیے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونی چاہیئے۔انہوں نے ایک اورقرارداد کے ذریعےپاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےموقف اختیار کیا ہے کہ ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء خوردونوش کی خریداری سے محروم ہوں گے تو دوسری طرف ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔مولانا چترالی نے لواری ٹنل کے حوالے سے قرارداد میں وزیر مواصلات سے استفسار کیا ہے کہ لواری ٹنل میں  ہرقسم کے تعمیراتی کام مکمل  ہونے کے باؤجود اور سابق وزیراعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتا ہے ۔انہوں نے  ایک اور قرارداد کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت سے اردوزبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہےاور دفعہ 62,63کونہ چھیڑنے کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس بھی جمع کیا  ہے۔

Print Friendly, PDF & Email