اسماعیلی کمیونٹی نے علماء کا بھرپور ساتھ دیا، ضلع ناظم

 مستوج (زیل نمائندہ ) حالیہ جنرل الیکشن میں اپر چترال کے اسماعیلی کمیونٹی نے متحدہ مجلس عمل کے دونوں علمائے کرام پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں ووٹ دیا جس کے لئے ہم ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہے ، اور امید رکھتے ہیں کہ سنی اسماعیلی یہ اتحاد مستقبل میں بھی جاری رہے گی اورجس کے انتہائی مثبت اثرات چترال پر مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے پرواک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف بھی موجود تھے۔ حاجی مغفرت شاہ کا کہنا تھا کہ آج چترال اپنے تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر کھڑے ہیں یہاں کے معدنیات پر بیرونی سرمایہ کاروں کی نظریں ہے اور ان سرمایہ کاروں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ ہی عقیدہ اور نہ ثقافت ۔ ان کی ساری دلچسپی یہاں کے معدنی دولت سے ہیں اسی لئے چترال کے دونوں کمیونٹیز کو چاہئے کہ وہ اپنے فروغی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مشترکات پر متفق ہو ۔ تاکہ آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسجد جارہا ہے یا جماعت خانہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی اختلاف نہیں ۔ اسماعیلی براردی نے پہلے بلدیاتی انتخابات میں اور پھر حالیہ جنرل انتخابات میں اہل سنت کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری چارگی اور دوستی کاہاتھ بڑھایا ہے اب ہمیں اس دوستی کا بھر پور انداز سے جواب دینا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف پرواک کی مثال لے لیں یہاں ویلج کونسل کا ناظم اور نائب ناظم دونوں سنی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور پرواک سمیت پورے اپر چترال سے ایم ایم اے کو بھاری ووٹ پڑے ۔ ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ہمیں مل جل کر اپنے علاقوں کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email