چترال میں چکن اور ایل پی جی کے نئے ریٹ لسٹ جاری

چترال (زیل نمائندہ)گزشتہ کئی ہفتوں سے چترال میں مرغ فروشوں کا ہڑتال اور انتظامیہ کے ساتھ جاری چپقلش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔اب مرغ فروشوں کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے اور چکن کی سپلائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد نئے ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرچترال فضل باری کے دفتر سے جاری دو الگ الگ اعلامیوں میں گیس سیلنڈرز اور مرغی فروشوں‌کے لیے  نئےریٹ لسٹ جاری کردیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں‌زندہ مرغی کی فی کلو ریٹ 190روپے مقرر کرنے کے ساتھ مرغی فروشوں‌کو مرغی وزن کرکے بیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح گیس سیلنڈر 11.8کلوگرام کی قیمت 1500روپے اور پرچون فی کلو 149روپے چترال ٹاون کے لیے  مقرر کی گئی ہے ۔ساتھ ساتھ عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔خلاف ورزی کی صورت میں ڈی ایف سی آفس یا ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کو اطلاع دینے کی ہدایت  بھی کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email