Zeal Breaking News

چترال میں تیز بارش اور گلیشئیرز کے پگھلنے کی پیش گوئی

چترال (زیل نمائندہ )محکمہ موسمیات اور دوسرے متعلقہ اداروں کی پیش گوئی کے مطابق چترال اور ملحقہ علاقوں میں 23جولائی بروز پیر سے جمعرات 26 جولائی تک شدید بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے سیلاب (Flash flood) آنے کےقوی امکانات ہیں۔ بارش کا زیادہ زور بالائی وشمالی چترال کے علاقوں میں ہوگا۔قدرتی آفات کےخطرات سے دوچارعلاقوں میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔کسی بھی ہنگامی صورت میں سرکاری اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ مقامی افراد کو بھی کردار ادا کرنا چاہئیے۔

Print Friendly, PDF & Email