پولوگراؤنڈ چترال میں پی ٹی آئی کابڑا جلسہ،تبدیلی کے فلک شگاف نعرے

چترال(زیل نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف چترال نے الیکشن سے دو دن پہلے پولوگراؤنڈ چترال میں پاورشو کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اتوار کی صبح منعقد ہونے والے اس جلسے میں پی ٹی آئی ورکروں کی بڑی تعداد میں شرکت اور فلک شگاف نعروں کی وجہ سے ماحول گرم رہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے ون کے نامزد امیدوار اور پی ٹی آئی چترال کے صدر عبداللطیف نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور عوام عام انتخابات میں تبدیلی لانے والی پارٹی کو ووٹ دے کر اپنا فرض نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان کی خواب دیکھ رہی ہے اور اس بار چترال کے عوام تبدیلی کے نعرے کی پاسداری کرتے ہوئے بلے پر مہر لگاکر ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدعنوان عناصر اس مملکت خداداد کی جڑوں کو کھوکھلاکرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچائے ہوئے ہیں۔ ان عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہناناوقت کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار اسرارالدین صبور نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے حق میں ہے اور طویل جدوجہد کے بعد ملک کی دولت لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ اب وقت ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں چترال کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کوچترال سے کامیاب کرواکر نیاپاکستان کے خواب کو پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت عوامی ترقی کے لیے بیش بہا کام کیا ہے اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں عملی اقدامات اس کے گواہ ہیں۔ میرٹ کا نظام اور تمام محکمہ جات کے سسٹم کو ٹھیک کرنے میں پی ٹی آئی کی حکومت جو ٹھوس اقدامات اٹھائی ہے ان کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے۔ نامزدامیدواروں کے علاوہ جلسے سے حاجی رحمت غازی،غلام مصطفےٰ ایڈوکیٹ،انجینئرخالد محمود، سجاد احمد اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email