دینی مدارس میں  زیرتعلیم ایم ایم اے کا قافلہ چترال پہنچا،دروش میں پرتباک استقبال

دروش(زیل نمائندہ)ملک کے دینی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء کا قافلہ عام انتخابات 2018ء میں متحدہ مجلس عمل کو سپورٹ کرنے کے لیے چترال کی طرف رخ کیے ہیں۔ الیکشن کے موقع پر وفاق المدارس نے تمام دینی مدرسوں کی چھٹی کردی ہے اور چترال کے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں طلباء کاچترال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے دن کثیر تعداد میں طلباء جب دروش پہنچے تو ایم ایم اے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے رہنماؤں نے اپنے نمائندوں کو کامیاب کرنے اور پورے ضلع میں مربوط طریقے سے انتخابی مہم چلانے کا عہد کیا۔ توقع کی جاتی ہے کہ دینی مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کا عام انتخابات 2018ء میں کردار متحدہ مجلس عمل کے حق میں مثبت رہے گا اور ذرائع کے مطابق چھے سے سات ہزار طلباء ملک کے مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email