چترال پریس کلب کا "مہراکہ "پروگرام،سابقہ ایم پی اے بی بی فوزیہ شرکت کریں گی

چترال(زیل نمائندہ)چترال پریس کلب کے پروگرام "مہراکہ”میں ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے سابقہ ممبرصوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ مہمان خصوصی ہوں گی۔اس موقع پر موصوفہ اپناموقف بیان کرنے کے ساتھ ساتھ حاضرین کی طرف سے کیے گئے سوالات کابھی جوابات دیں گی۔ یاد رہے2013ء کے انتخابات میں  بی بی فوزیہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنی تھی اور 3مارچ2018 ء کے سینٹ انتخابات میں ووٹ بھیجنے  کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی سے نکالی گئی ہیں۔اس فیصلے کے خلاف موصوفہ نے عدالت سے رجوع کیا ہےاورموجودہ انتخابات میں ایم ایم اے کی حمایت کررہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email