میراگرام نمبر1میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹینگ

میراگرام(زیل نمائندہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواروں کاایک کارنر میٹینگ میراگرام نمبر1میں منعقد ہوئی جس میں قومی اسمبلی کے نامزدامیدوار اور سابق صوبائی وزیر وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان اور پی کے ون کے نامزد امیدوار اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد نے شرکت کی ۔اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں نامزاد امیدواروں نے پی پی پی کا چترال کے لیے خدمات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور یہ پارٹی غریبوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بیش بہا خدمات سرانجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی سابقہ حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نادار اور غریب خاندانوں میں پیسے تقسیم کیے گئے اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے جس سے کئے خاندانوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر غریب عوام کو فوقیت دی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ پارٹی ہمیشہ روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتی ہے۔ اس موقع پر دوسرے مقررین نے پی پی پی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ بھی عوام پی پی پی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے اپنے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email