اے پی ایم ایل کا بالائی چترال میں کامیاب جلسہ

اپرچترال(زیل نمائندہ) آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس چترال کے بالائی علاقے مستوج میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے لیے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد امجد مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر صوبائی اسمبلی کےلیےنامزد امیدوار سہراب خان بھی موجود تھے۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سابق صدر پاکستان جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے احسانات کو چترالی قوم کی ترقی اور بہبو دکے لیے سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے  کہا کہ پرویز مشرف واحد لیڈر تھے جنہوں نے چترالی قوم کو حقیقی آزادی دی کیونکہ لواری سرنگ اس کے دور حکومت میں تعمیر ہوا اس سے پہلے چترالی قوم خود کو آزاد تصور نہیں کرتے تھے۔مقررین نےمزید کہا کہ پرویز مشرف نے لواری سرنگ کے ساتھ ساتھ چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا انہوں نے بونی سے شندور تک سڑک کے پختہ ہونے کا بھی اعلان کیا تھا مگر بعد میں آنے والی  حکومت نےاس اہم کام کو درخوراعتنا نہیں سمجھا۔اس سے قبل جب ڈاکٹر امجد کا قافلہ بونی سے روانہ ہوا تو گاڑیوں کا بہت بڑا قافلہ ان کی استقبال کےلیے راستے میں آئے۔سینکڑوں کی تعداد میں  لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ وہ انتحابات میں کامیاب ہوکر کبھی بھی ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے شندور روڈ کی پختگی کا اعلان کیا تھا مگر روڈ ابھی تک کچا ہے اور یہ پتہ چلا کہ وہ پیسے لوگ کھاگئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بونی سے شندور تک سڑک کوپختہ  کریں گے۔ چترال کے بالائی علاقے میں یونیورسٹی کیمپس کھولنے کے ساتھ ساتھ خواتین کےلیے بھی ایک بڑا ہسپتال کھولیں گے۔ پینے کی صاف پانی کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرویز مشرف نے جو اعلانات کیے تھے ان سب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اسلام آباد میں ایک چترال ہاؤس قائم کریں گے جس میں چترال کے لوگ بیٹھیں گے اور وہ چترال کے عوام کے مسائل حل کریں گے اور ساتھ ہی چترال میں ایک مشرف ہاؤس کھولیں گے جس میں مقامی لوگوں کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے چئیرمین فضل الرحمان کو دعوت دی کہ وہ دوبار ہ اسی پارٹی میں آئے جو کسی وجوہات کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی میں گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سہراب خان چترال کا بیٹا ہے وہ مسائل کی نشان دہی کریں گے ان کو میں حل کروں گا چترال میں سیاحت کی بہت گنجائش ہے مگر وہاں تک پہنچنے کےلیے اچھی سڑکیں نہیں ہیں اگر میں چترال سے رکن قومی اسمبلی منتحب ہوا تو چترال کی تمام سڑکوں کو پختہ کریں گے۔ جلسہ سے خواتین ونگ کی صدر فاطمہ کنیز، سہراب خان ، آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر شہزادہ گل ، فضل الرحمان ،کامران خان، قاری سعد اللہ اور علاقے کے عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email