پاکستان تحریک انصاف کے قائد ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے صاف و شفاف اور نیا پاکستان کی بنیاد رکھے گا عبدالطیف

کوغذی (نمائندہ زیل)کوغذی میں پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بعد نماز عصر جنالی کوغذی میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں پارٹی قائدین این۔اے ون کے امیدوار عبدالطیف اور پی۔کے ون کے امیدوار اسرار الدین سمیت یو۔سی کوہ کے تمام دیہات سے کارکنوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی- کوغذی کے عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ریلی کی صورت میں پی۔ٹی۔آئی چترال کے تحصیل نائب ناظم منظور قادر اور پی۔ٹی۔آئی یو۔سی کوہ کے صدر آیاز کی قیادت میں اپنے معزز مہمانوں کے استقبال کے لئے مروئی پہنچ گئے،

وہاں سے سینکڑوں گاڑیوں کی ایک ریلی پارٹی قائدین کو لیکر کوغذی جلسہ گاہ پہنچ گئ۔ جلسہ گاہ پہنچتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے ترانوں اور نعروں سے کوغذی کی فضاء گونج اٹھی۔ جلسے میں  سٹیج سیکرٹری کے فرائض کوغذی دھرتی کے معروف شاعر فضل الرحمن شاہد نے سنبھال لیا،

انھوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے بعد تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا گیا اور بعد میں NA-01 کے امیدوار عبدالطیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس ملک کا نظام ایک خاص ٹولے کی خواہشات پر چل رہا ہو اس ملک کے غریب عوام کی زندگی تباہی کی طرف جاتی ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر معرضِ وجود میں آیا تھا آج یہاں پر وراثتی حکمرانی کی جا رہی ہے۔ ترقی کی لحاظ سے پاکستان 13 ویں نمبر تھا اور آج 134 واں نمبر ہے۔

انہوں نے  پچھلےحکمرانوں  کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے ملک کے خزانے کو لوٹا جسکی وجہ سے یہاں کے ہر شہری پر 1لاکھ 30 ہزار قرض واجب لاادا ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک صوبہ میں حکومت کی ،اس دوران صحت، ایجوکیشن، پولیس اور کچہری کے نظام کو ٹھیک کیا گیا۔

اپنے 5 سالہ حکومت میں ملک کے چوروں کو پکڑ لیا اور آئندہ بھی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے صاف و شفاف اور نیا پاکستان بنائیں گے۔ PK-01 کے امیدوار اسرار الدین نے کہا کہ اس ملک کی حکومت کے زیرِ نگرانی ملک معاشی طور و بدتری کی طرف گامزن ہے ۔ اس وقت بیرونی ممالک میں 66 لاکھ پاکستانی کاروبار کررہے ہیں وہ اپنا پیسہ پاکستان پر خرچ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہاں کی کرپٹ نظام کی وجہ سے وہ پاکستان میں کاروبار کے خواہشمند نہیں ہوتے ہیں

جبکہ شوکت خانم ہسپتال، نمل اور آئی۔کے۔ایف کیلئے دل کھول کر فنڈ مہیا کررہے ہیں کیونکہ وہ عمران خان کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نظام تبدیل ہو تاکہ یہاں پر کاروبار کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنا چاہتی ہے، تاکہ یہاں ہر شعبے میں امیر اور غریب عوام کو یکساں سہولیات میسر ہو۔

Print Friendly, PDF & Email