کوغذی میں کل تحریک انصاف کا بڑا جلسہ منعقد ہوگا

کوغذی (نمائندہ زیل)  بُدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمپین آفس کوغذی میں یو۔سی کوہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یو۔سی کوہ کے دیہات، پرئیت ،مروئی، موری ،موری لشٹ، گولین ،کوغذی،برغوزی اور کجو سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے کارکنوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ کل 19 جولائی ،بروز جمعرات شام 6 بجے جنالی کوغذی میں پاکستان تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف NA-1 کے نامزد امیدوار عبدالطیف اور PK-1 کے نامزد امیدوار اسرار صبور کے علاؤہ دیگر قائدین شرکت کرینگے۔ ہمارے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چترال کے تحصیل نائب صدر منظور قادر نے کہا کہ الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور ڈور ٹو ڈور کمپین کا مرحلہ بھی جاری ہے اور کل کے جلسے کے حوالے سے تمام لوگوں کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔

پی۔ٹی۔آئی یوسی کوہ کے صدر محمد آیاز نے کہا کہ ہماری پارٹی کرپشن کے خاتمے ، فارسٹ ،صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھر پور کردار ادا کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنے اس مشن کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ ان کے علاؤہ دیگر قائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email