ڈرائیور یونین تحصیل چترال کےلیےاقبال حیات صدر اورفخر عالم جنرل سیکریٹری منتخب

چترال (زیل نمائندہ) تریچمیر ڈرائیور یونین ضلع چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تحصیل چترال کے لیے اقبال حیات صدر اور فخرعالم جنرل سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔پریس ریلیز کے مطابق تحصیل مستوج کے لیے مرسلین تورکھو پہلے سے ہی صدر منتخب ہوچکے ہیں۔اس موقع پر چترال تحصیل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور برادری کے سابقہ و موجودہ عہدہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ڈرائیور برادری کی طرف سے نئے منتخب ہونے والے صدراور جنرل سیکریٹری سے ڈرائیورز کو درپیش مسائل حل کرنے اور کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email