کوغذی میں PTI کے الیکشن کمپین آفس کا PTI یوتھ اسلام آباد کے نائب صدر منظور ملک کے ہاتھوں افتتاح

کوغذی (نمائندہ زیل) ہفتہ کے روز کوغذی میں  تحریک انصاف کے الیکشن کمپین آفس کا PTI یوتھ اسلام آباد کے نائب صدر منظور ملک   کے ہاتھوں  افتتاح  کیا گیا۔ اس موقع پرر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف چترال کے تحصیل نائب صدر منظور قادر ، صدر پی۔ٹی۔آئی یو۔سی کوہ آیاز محمد کے علاؤہ پی۔ٹی۔آئی کوغذی کے ورکرز اور کارکنان سمیت مقامی لوگوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی- اجلاس میں آئے ہوئے مہمانوں نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کوغذی کے ورکرز کی کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کے آخر میں تمام کارکنان کو الیکشن کمپین کے حوالے سے ذمہ داریاں  دی گئیں   آخر  میں  پی۔ٹی۔آئی کوغذی کے ورکرز اور کارکنان نے اجلاس میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email