گولین ویلی میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمپین آفس کا افتتاح ، کئی خاندان پی ٹی آئی میں شامل

گولین (زیل نمائندہ)  ہفتہ کے روز گولین ویلی میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن آفس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کرلیا گیا، جس میں علاقے کے تمام کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے استاد محترم عظیم الدین نے فیتہ کاٹ کر الیکشن کمپین آفس کا باقائدہ طور پر افتتاح کرلیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر منظور قادر ، صدر پی۔ٹی۔آئی یو۔سی کوہ آیاز محمد کے علاوہ پی۔ٹی۔آئی کوغذی کے ورکرز اور کارکنان سمیت مقامی لوگوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی- اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک تنظیم ترتیب دی گئی جسمیں متفقہ طور پر رحمت سفیر کو صدر اور سمیع اللّٰہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں کو ہار پہنایا گیا اور پاکستان تحریک انصاف زندہ باد کے نعروں سے گولین ویلی کی فضاء گونج اٹھی۔

Print Friendly, PDF & Email