Zeal Breaking News

میٹرک کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اقراء ایوارڈ2018ء سے نوازا جائے گا،مولانا خلیق الزمان

چترال (زیل نمائندہ)میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں چترال سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ہرسال قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقراء ایوارڈ  اور کیش انعامات سے نوازا جاتاہے ۔اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایان پوزیشن کے حامل طلبہ کو ایوارڈ اور کیش پرائز دیے جائیں گے۔ یہ بات قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نےاقراء ایوارڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ محکمہ تعلیم چترال کے دفتر سےجاری پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اس سال قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے نقد انعام اور اقراءایوارڈ دیا جائے گا۔ضلع چترال میں سرکاری سکولوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کشم بالائی چترال کے  شبیر الحسن ولد ریاض الحسن حاصل کردہ نمبر 990، گورنمنٹ ہائی سکول میڑپ بالائی چترال کے عثمان الدین ولد نظام الدین حاصل کردہ نمبر 973 اور گورنمنٹ ہائی سکول تار شیشی کوہ کے سیف اللہ ولد محمد فاروق حاصل کردہ نمبر 966ہیں۔

ضلع چترال میں پرائیوٹ سکولز کے مابین پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بروز پبلک سکول چترال کے  فرجاد اویس ولد عزیز الرحمن حاصل کردہ نمبر 1028،فرنٹئیر کورپبلک سکول چترال کی طالبہ ہمابتول دختر اسمارالدین حاصل کردہ نمبر 1019 اور اسی سکول کی طالبہ عندلیب یونس دختر محمد یونس خان حاصل کردہ نمبر 1018ہیں۔کالاش کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ لینا شراگلی دخترکریم نے909نمبر حاصل کرکے کالاش کمیونیٹی  میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے اقراء ایوارڈ 2018ء اورنقدانعام کے مستحق ہوئی  ہے۔مذکورہ بالا پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے جلد اقراء ایوارڈ اور کیش پرائز دیے جائیں گے اور اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email