اپر دیر کا رہائشی گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کام کے دوران  کرنٹ لگنے سے جان بحق

کوغذی (زیل نمائندہ) گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کوغذی چترال میں کام کرنے والابالائی دیر کے رہائشی  کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کالونی جنالی کوغذی میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے الیکٹریشن کے ساتھ اس وقت واقعہ پیش آیا جب وہ سوئچ یارڈ کی بجلی کے نئے کنکشن کےلیے واپڈا کالونی کے اندر ٹرانسفارمر کی کنکشن میں مصروف تھا ۔ کچھ فنی خرابی کی  وجہ سے شارٹ سرکٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔ میت کو ان کے آبائی گاؤں دیر منتقل کیا گیا ہے جہان انہیں سپردخاک کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email