اے پی ایم ایل حقیقی گروپ کے نامزد امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

چترال(زیل نمائندہ) آل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ کے نامزد امیدوار نثار دستگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبد الطیف کے حق میں دستبردار ہونے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ہمارے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے نثار دستگیر نے کہا کہ میں عمران خان کی ویژن سے متاثر ہوکر اپنی پارٹی بھی چھوڑ دی اور قومی اسمبلی کے لیے  انتحابات سے بھی دستبردار ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کا شمولیتی پروگرام کیسو میں منعقد ہوا جس  میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے لیے  نامزد امیدوار عبد الطیف اور

صوبائی اسمبلی کے لیےنامزد امیدوار اسرا رالدین صبور بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عمران خان کے ویژن پر روشنی ڈالی کہ پی ٹی آئی ایک تحریک کا نام ہے ایک ویژن کا نام ہے جو عوام میں شعور کی بیداری پیدا کرتا ہے اور ان کو ان کا حق ان کے دہلیز پر دلوانے کا عزم رکھتا ہے۔
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الطیف نے کہا کہ ہم نے ہر سال اپنا ووٹ ضائع کیا مرکز میں کسی اور پارٹی کی حکومت ہوتی ہے  اور ہم قومی اسمبلی میں کسی دوسری  پارٹی کے نمائندے کو  بھیجتے ہیں اسی طرح صوبے میں حکومت کسی اور پارٹی کی ہوتی ہے اور ہمارا ووٹ کسی اور کے حق میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بدعنوان عناصر پچھلے ستر سال سے دیمک کی طرح چھاٹ رہے ہیں مگر اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قدرت سے بچاکر رکھا ہے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سلطان نے کہا کہ میں بھی ٹکٹ کا امیدوار تھا مگر جب اسرار الدین صبور کا نام سامنے آیا تو میں نے بھی اس کی سفارش کی کہ مجھ سے زیادہ وہ ٹکٹ کا حقدار ہے کیونکہ وہ ایک اعلے ٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان ہے۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ صحیح امیدوار کے حق میں ستعمال کرے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکے۔اسرا رالدین صبور نے کہا کہ وہ ایک مشن کے طور پر حب الوطنی اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اس میدان میں اترا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے صوبائی اسمبلی میں جانے کا موقع ملا تو اولین فرصت میں کیسو گاؤں کے لیے  پینے، آبپاشی کا پانی او ر سڑک کا مسئلہ حل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیسو کے عوام کا کیا قصور ہے کہ وہ اس جدید دور میں بھی سڑک، بجلی، سکول، ہسپتال اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ۔ نامزد امیدوار نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور کیسو کے لوگ اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ سے واقف نہیں ہیں۔ ایسے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجو جو آپ کے اگلے نسلوں کے لیے  ایسی پالیسی بنائے تاکہ ان کا ہر مسئلہ آسانی سے حل اور ان کو سستا انصاف ملے۔

Print Friendly, PDF & Email