جشن شندور کے بعد جشن شاق لشٹ آپ کا منتظر

تورکھو (نمائند ہ زیل) وادی کھوت کے  پر فضا سیاحتی مقام شاقلشٹ میں جشن شاقلشٹ ویلفیئر کمیٹی کی جانب تین روزہ جشن مورخہ ۱۲ جولائی سے ۱۵ جولائی تک  منعقد ہونے جا رہا ہے ۔یاد رہے یہ ایونٹ  پہلے لوکل سطح پر ہر سال  منعقد ہو تا آرہا تھا  امسال اس  ایونٹ کا انعقاد پہلی بار ڈسٹرکٹ سطح پر کیا جا رہا ہے ۔ اس   ایونٹ میں  چترال کے روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ فٹ بال،کرکٹ،ولی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ضلع چترال  کے بہترین کھیلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے۔

Image may contain: plant, outdoor, nature and water

شاقلشٹ وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا سرسبزو شاداب میدان ہے جشن شاقلشٹ جہاں سیاحوں کے لئے دلچسپی سے خالی نہیں تو وہاں تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بھی وادی کھوت میں جامع مسجد گیسو ، "را ژوئے ” کھوت اور ڈوک یخدیز جیسے تاریخی مقامات بھی موجود ہیں جو کہ اپنی الگ تاریخ حیثیت رکھتے ہیں۔

شاقلشٹ شندور کی طرح دور افتادہ اور گھٹن سفر کا تقاضا بالکل نہیں کرتا۔ ٹاؤن کھوت سے صرف پینتیس چالیس منٹ کے فاصلے پر جہاں تمام ضروریات زندگی با آسانی ہر شخص کو میسر ہیں اگر آپ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں یا آپ کو تاریخ سے دلچسپی ہے تو پھر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور وادی کھوت سمیت تورکہو کے حسین وادیوں کی سیرسمیت ڈھیر ساری تاریخی مقامات  کی سیر سے لطف اندوز ہو۔ مزید معلومات کے لیے جشن شاقلشت کمیٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

Print Friendly, PDF & Email