یو۔سی کوہ میں فوڈ کنٹرولر چترال کی کارروائی

کوغذی (زیل نمائندہ) تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح محکمہ فوڈ کنٹرولر اتھارٹی خیبرپختونخواہ کے حکم پر ڈی۔ایف۔سی چترال کے فوڈ انسپکٹر ریاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مستوج روڈ پر واقع دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے ۔ انھوں نے راغ چشمہ ، کجو چشمہ، کوغذی ،موری لشٹ اور مروئی میں واقع ہوٹلوں اور دوکانوں میں موجود چیزوں کا بھی معائنہ کیا۔ شندور پولو فیسٹیول کے موقع پر یو۔سی کوہ شندور روڈ پر واقع دوکانوں ، پولٹری فارم اور ہوٹلوں پر چھاپے مار کر غیر معیاری چیز رکھنے پر کئی دوکانوں کا چالان اور تین کے خلاف ایف۔ائی۔اے بھی درج کرلیا گیا۔

Read this news in English

Print Friendly, PDF & Email