واپڈا کالونی جنالی کے سامنے گندگی کا ڈھیر، عوام پریشان

کوغذی (زیل نمائندہ) علاقہ مکینوں کی غفلت اور لاپر وائی کی وجہ سے واپڈا کالونی جنالی کوغذی کے ساتھ سڑک کے کنارے گندگی کے ڈھیر سے بھر گئے، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور غلاظت پڑے ہیں، پیدل چلنے والے سخت پریشان، شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ منتخب نمائندوں کی جانب سے مکمل خاموشی۔ کوغذی کے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث گاؤں جنالی کوغذی میں صفائی ستھرائی کا زبر دست فقدان پیدا ہو گیا ہے۔ کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ علاقے کے گلی محلوں اور شاہراہیں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ۔ گلیوں اور سڑکوں پر گھروں کا گندگی جمع ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے طلبہ وطالبات کو سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ جمع شدہ گندگی کا ڈھیر مچھرکے افزائش نسل کی نرسریاں بنی ہوئی ہیں اور علاقے میں مچھروں کی بہتات سے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شکایت کے باوجود کوئی بھی شنوائی نہیں۔ منتخب نمائندوں اور مقامی لوگ بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کالونی کے ساتھ والی جگہوں پر گندگی نہ پھینکی جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کر کے مکینوں اور راستے میں چلنے والے لوگوں کو اس پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email