ادب،ادیب اور مشاعرہ کے موضوع پر جامعہ چترال میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

چترال(زیل نمائندہ)یونیورسٹی آف چترال میں ادب،ادیب اور مشاعرہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقالہ نگار شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی کے سابق چئیرمین ڈاکٹر نذیر تبسم(تمغئہ امتیاز) تھے۔اپنے مقالے میں پروفیسرڈاکٹر نذیر تبسم نے شاعری کے فن کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی دوتصانیف”تم اداس مت ہونا”اور”ابھی موسم نہیں بدلا "جامعہ کی لائیبریری کو وقف کیا۔ ڈاکٹر نذیر تبسم نے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال کی نئی نسل کو علم کی روشنی سے  روشناس کرنے کے لیے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔آخر میں پراجیکٹ ڈائرکٹر نے تمام شرکاء کا سیمینارکو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email