چترال پولیس نے گاڑیوں کی بیٹری اور پارٹس چوری کرنے والے کو دھرلیا

چترال (زیل نمائندہ) عیدالفطر کے دوران چترال کے مختلف موٹرورکشاپس اور گاڑیوں کی بیٹری چوری کرنے والے چور کو چترال پولیس نے دھر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عیدالفطرکے دن اور اس کے بعد چترال کے مختلف موٹرزورکشاپ اور گیراجوں  میں رونما ہونے والی نقب زنی کے مختلف ورداتوں میں ملوث ملزمان تک پہچنے کے لیے SI حیدر حسین SHO تھانہ چترال کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے انتہائی قلیل مدت میں بہتر حکمت عملی اور جدید پولیسنگ کے ذریعے ملزم حنیف اللہ ولد شاہین خان سکنہ فیض آباد( ہون) کے قبضے سے گاڑی کے چوری شدہ اسپیر پارٹس برآمد کرلیا۔اس کے علاوہ ایک اور ملزم نذیر ولد قدیر سکنہ چھتر بروز کے قبضے سے بھی چوری شدہ موٹر کار سمیت 30 عدد بیٹریاں بھی برآمدکیے گیے ہیں ۔ چترال پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کررہی  ہے۔

Print Friendly, PDF & Email