کوغذی میں پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی کارنر میٹینگ

کوغذی (زیل نمائندہ)  کوغذی میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پی پی پی ضلع چترال شریف حسین کےرہائش گاہ پر کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پی پی پی کی طرف سے این۔اے ون کا نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر سلیم خان، پی۔کے ون کانامزد امیدوار حاجی غلام محمد،سابق ایم۔پی۔اے سردار حسین، پارٹی کے جیالوں سمیت دیگر اراکین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی- جیالوں نے بڑی جوش و خروش سے اپنے مہمانوں کا بھرپور انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر  شریف حسین نے علاقہ کوہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد علاقہ کوہ کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ  این۔اے ون کا نامزد امیدوار سلیم خان سمیت دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو ہار پہنایا گیا اور کوغذی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک تنظیم ترتیب دی گئی جو الیکشن کے دوران اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email