بکر آباد میں انگارغون کے پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی جائے، اہالیان بکرآباد

چترال(زیل نمائندہ)اہالیان بکرآباد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ WSUچترال کا عملہ صرف گھروں میں پانی کے  بل تقسیم کرتے وقت نظر آتے ہیں جبکہ پانی کی صورتحال یہ ہیں کہ کئی کئی دنوں تک لوگ انگارغون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ پینے کے پانی کے حوالے سے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ۔باخبر ذرائع کے مطابق پانی کے ذخیرہ میں کوئی کمی نہیں ہیں ۔ منبع پر پانی وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے بے جا عوام کو تنگ کرنے کا یہ سلسلہ بند کیا جائے اور شیڈول کے مطابق پانی مہیا کیا جائے۔ امر واقع یہ ہے کہ  متعقلہ ادارے کو ہر مہینے لوگ پانی کا بل ادا کرتے ہیں مگر پانی کا ایک بوند بھی نلکوں میں نہیں آتا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود سے دردمندانہ اپیل کی کہ متعلقہ اسٹاف کی من مانیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور سختی سے ہدایت جاری کی جائے تاکہ پینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ بکرآباد میں  حل ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email