اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے اسلام ا آباد میں اقرأ ڈائمنڈ جوبلی مقابلہ قرأت کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ زیل): اسماعیلی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اسلام آباد میں اقرأ کے عنوان سے مقابلہ قرأت کا نیشنل فائنل منعقد ہوا۔یہ مقابلہ ہز ہائنس دی آغا خان کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر محسن نقوی نے کی۔ تقریب میں بورہ ودیگر کمیونیٹی کے رہنماء ، قاری اوراسماعیلی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔


آفتاب عالم، صالحہ سلیم اور عرم کریم نے مقابلہ لیول ۱، لیول ۲اور لیول ۳میں پہلی پوزیشنز حاصل کی۔ عمر کے لحاظ سے مقابلے کے شرکاء کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔علاقائی فائنل مقامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں کا نقطہ عروج تھا۔ جیتنے والوں کو لیپ ٹاپ اور فانلٹس کو شیلڈز دیئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحسن نقوی نے اساتذہ اور بچوں کی سخت محنت کو سراہا اور امید  ظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اقرأ کے عنوان سے اس مقابلہ قرأت کے انعقادکا مقصد قرآن پاک کی تلاوت کو سراہنا تھاجو انسانی ذہن اور روح دونوں کو متاثر کرتی ہے؛ اور اس کے علاوہ امت کے درمیان قرآن کی تشریح و تفسیر میں پائے جانے والے تنوع کو اجاگر کرنا اور تکثیریت کے بارے میں قرآنی تعلیمات کے عالمی تناظر کے فروغ میں انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹیڈیز (IIS) کی کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔اس کے ذریعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے اراکین کو ایک ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا جس کے ذریعہ وہ اپنی مہارتوں کو پیش کر سکیں اور اپنے ٹیلنٹ کو ترقی دے سکیں۔یاد رہے۱۱ جولائی 2017 کو ہز ہائنس دی آ غاخان، اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا کی 60 سالہ اما مت کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی تھی۔یہ تقریب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email