پاک فوج  ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دمیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے یونین کونسل ارندو کے گاؤں دمیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں پوشتین اور لاچی گرام سے 241مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر 185 ونگ لفٹنٹ  کرنل عدنان نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔اہل علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج ڈویژن ملاکنڈ اور چترال ٹاسک فورس کادلی اور ہمدردانہ کاوش پر  شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email