چترال میں پی ٹی آئی کی وکٹ گرگئی،عبدالولی خان ایڈوکیٹ پی ایم ایل (ن) میں شامل

چترال(زیل نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے پارٹی کو خیبرآباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دھرنے کی سیاست سے ملک کو پہنچنے والی نقصان اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مایوس کن کارکردگی اور نیا پاکستان کے کھوکھلے نعروں اور عمران خان کی طرف سے پارٹی کارکنوں کو عزت نہ دینا میری پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بنیں۔عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی استعماری قوتوں کے دباؤمیں آئے بغیر ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا اور جب بھی اقتدار سنبھالی  تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی تکمیل اور شاہراہوں کے کئے  منصوبے شروع کروائے جن کی وجہ سے وہ ان کے جماعت میں غیر مشروط طور پر شامل ہورہے ہیں۔عبدالولی خان ایڈوکیٹ کی  پی ایم ایل (ن) میں شامل ہونے کے بعد پی کے 1سے ٹکٹ ملنے کے مواقع زیادہ ہوگئے ہیں جبکہ اس پارٹی سے سابقہ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email