چترال پولیس کا ناروا سلوک، ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش،ڈی پی او چترال نے SHOکو معطل کردیا

چترال (زیل نمائندہ)چترال بکرآباد سے تعلق رکھنے والے حاجیب اللہ ولد مست خان نے بدھ کے روز تھانہ چترال سے کچھ فاصلے پر خود پر مٹی تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے کاروائی کرتے ہوئےروک لیا اور اس کی جان بچائی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں بکرآباد کے مقام پر حاجیب اللہ کے گھر کے سامنے بجلی کے کھمبے پر لگے ایک گھر کا میٹر چوری ہو گیا تھا  جس کا پولیس اُنہیں ذمہ دار ٹھہرا کر تین دنوں سے روزانہ اُنہیں تھانہ چترال بلایا جاتا اور شام کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ اس صورت حال سے تنگ آکر مذکورہ شخص نے چترال پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے آپ کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے بچایا تاہم اس کے جسم کا نچلا حصہ اور بائیں بازو جھلُس گئے  ۔انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس صورت حال کے بعد ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) منصور امان نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چترال حیدرحسین  کو معطل کیا ہے  اور ایڈیشنل ایس پی چترال کی زیر قیادت تفتیش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے  جو پانچ دنوں کے اندر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ڈی پی او کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email