چترال میں سڑک کا حادثہ، خاتون جان بحق

چترال(زیل نمائندہ) گزشتہ دنوں مستوچ روڈ برنس کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک خانون  جاں بحق  جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225جوموردیرسے چترال آرہا تھا تھانہ کوغذی کے حدود میں سڑک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ ڈرائیور رفیق الرحمان زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور چترال سکاؤٹس کا سپاہی ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لا پرواہی کے وجہ سے پیش آیا جس پر کوغذی پولیس نے زیر دفعہ 279/320/337G تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کوگرفتار کیا گیا جسے بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email