صدقہ فطر سال 2018 بمطابق ۱۴۳۹برائے ضلع چترال

  1. پونے دو کلو گندم یا اُس کی قیمت فطرانہ 57روپے احتیاطاَ َ 60روپے / فی کلو 32.50
  2. ساڑھے تین کلو جو (سیری) یا اس کی قیمت فطرانہ 122.5روپے/  فی کلو 35روپے
  3. ساڑھے تین کلو کشمش یا اس کی قیمت فطرانہ 700روپے/ فی کلو  200روپے
  4. ساڑھے تین کلو پنیر یا اس کی قیمت فطرانہ 2100روپے/فی کلو  600روپے
  5. ساڑھے تین کلو کھجور یا اس کی قیمت فطرانہ 560روپے/فی کلو  160روپے

نوٹ:

  • روزہ کا فدیہ، نماز کا فدیہ اور صدقہ فطر کی مقدار برابر ہے جسے ان مذکورہ تمام اشیاء سے ادا کیا جاسکتاہے۔
  • جس بیمار یا بوڑھے شخص کو ماہر و دیندار ڈاکٹر روزہ رکھنے سے منع کردے اور اس کے لئے زندگی بھر صحت کی امید نہ ہو اور اس کے لئے روزوں کی قضا ممکن نہ ہو تو ایسا شخص اپنے ہر روزہ کے بدلے میں فدیہ ادا کر سکتاہے۔
  • جس شخص نے مرتے وقت وصیت کی کہ میری قضا شدہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ میرے مال میں سے ادا کر دیا جائے تو اس کے ایک تہائی مال میں سے یہ فدیہ ادا کیا جائے گا۔
  • صدقہ فطر اپنا اور اپنی نا بالغ اولاد کا (اگر وہ مالدار نہ ہو) تو واجب ہے،اپنی بالغ اولاد، بیوی، ملازمین اور والدین وغیرہ کا صدقہ فطر ادا کرنا واجب نہیں تا ہم اگر ادا کریں تو ادا ہو جائے گا۔
  • صدقہ فطر زکوٰۃ کی طرح ایسے غریب و نادار افراد کو مالک بنا کر دینا ضروری ہے جو نصاب حرمانِ زکوٰۃ کے مالک نہ ہو۔
  • مسجد، مدرسہ، ہسپتال اور کسی بھی رفاہی ادارہ کی تعمیر میں اس رقم کا بغیر تملیک خرچ کرنا جائز نہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email