رضیت با اللہ ہدیتہ الھادی پاکستان کے صدر مقرر۔

سعودی عرب(نامہ نگار)رہبر ہدایتہ الھادی پاکستان سید پیر ہارون علی گیلانی کی زیر صدارت مدینہ المنورہ میں منعقدہ اجلاس میں  چترال سے تعلق رکھنے والے رضیت باللہ کو ہدیتہ الھادی پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا۔اجلاس میں غیر سیاسی جماعت ہدیتہ الھادی کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کیں

یادرہے کہ ہدیتہ الھاری پاکستان میں بین الا قوامی سازشوں جن میں فرقہ واریت ،شدت پسندی ، لسانیت اور حقوق کی آڑ میں پاکستان کے خلاف ہونے والے سازشوں کے خلاف پچھلے تین سالوں سے بھر پور مہم چلا رہی ہے۔ جس سے قومی سطح پر بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔
ضلع چترال دروش سے تعلق رکھنے والے رضیت بااللہ  چترال کی پہلی شخصیت ہےجو کہ قومی سطح پر کسی جماعت کا سربراہ ہوا۔ آپ ایک با کردار ،مخلص اور دیانت دار شخصیت کے مالک ہیں۔ تنظیمی خدمات کے علاوہ سیاسی خاندان سے وابستہ ہونے کی وجہ رضیت با اللہ کا چترال میں سیاسی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔آپ کے والد  خورشید علی خان ضلع چترال کے پہلے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور مجلس شوری ٰ کے ممبر ( ممبر صوبائی اسمبلی /قومی اسمبلی ) بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ آپ کے خاندان سے  ننیھیال میں مرحوم قاضی نظام آف ایون جو کہ تحریک آزادی کے بڑے سپاہی سمجھے جاتے ہیں۔
چترال کے مختلف طبقہ و فکر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رضیت با اللہ کا پاکستان میں  ایک غیر سیاسی جماعت کا صدر مقرر ہونا چترال عوام کیلئے قابل فخر بات ہے اور ہمیں امید ہے کہ رضیت با اللہ اسلام کی سر بلندی اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email