استج یارخون میں آتش زدگی ،جنرل اسٹور جل کرخاکستر لاکھوں کا نقصان

یارخون (نمائندہ زیل) یارخون ویلی کے گاؤن استج میں واقع ایک جنرل اسٹور کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے جنرل اسٹور مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگیا ۔ عبدالقیوم فوج سے ریٹائر ہوکر علاقے کےمسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اور خود کے کاروبار کی غرض سے ایک جنرل اسٹور قائم کیا تھا علاقے میں اور کوئی کاروباری ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے شادی بیاہ سے لے کر اموات تک روزمرہ کے سارے اشیائے ضروریات یہاں دستیاب تھی ۔

19دسمبر کی صبح اچانک آگ لگنے سے عبدالقیوم کی کئی برسوں کی جمع پونجی لمحوں میں جل کر راکھ ہوگئی ۔ عبدالقیوم خود چند برس قبل سڑک کے ایک حادثہ میں بری طرح زخمی ہوکر دونوں ٹانگوں سے مغذور ہوگئے تھے ۔ عین شاہدین اور خود عبدالقیوم کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے انہیں20 تا 25لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ان کے تین بیٹے اور د و بیٹیاں زیر تعلیم ہے ۔ انہوں نے حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نقصان کا آزالہ کرنے کے لیےان کے ساتھ مدد کی جائے تاکہ بال وبچوں کی تعلیم وتربیت جاری رکھ سکے ۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم کے جنرل اسٹور کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ سہولیات مل رہی تھی چونکہ روزمرہ زندگی کی ساری اشیا اس جنرل اسٹور میں موجود تھیں اسلئے کسی بھی چیز کی خریدکے لیے باہر جانا نہیں پڑتا ہے ، ان کا کہنا ہے اب ہمیں صرف ایک ماچس کے لئے بھی دور دراز جانا پڑے گا، عمایدین علاقہ نے بھی حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں سے ا س نقصان کے آزالے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email