انصاف کے دعویدار حکومت میں پانچ بچوں کی ماں نوکری سے محروم۔ شوہر دل کا مریض ہے۔ پانچ بچے فاقہ کشی کا شکار۔

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقے فیض آباد سے تعلق رکھنے والی پانچ بچوں کی ماں نصیرہ شیرین کا کہنا ہے کہ سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے زیر نگرانی چلنے والے ایمبرائڈری اینڈ نیٹنگ سنٹر میں 23 جنوری 2007 کو بطور لیڈی سپروائزر بھرتی ہوئی۔ اس کے ساتھ عیدہ بی بی بطور انچارج اسی مرکز میں کام کررہی تھی۔ ان دونوں کو 30 اگست 2016 کو ایک ماہ نوٹس دینے کے بعد نوکری سے فارع کیا گیا۔
اسی سال ان خالی آسامیوں کیلئے اخبار میں اشتہار آیا۔ نصیرہ شیرین کا کہنا ہے کہ میں نے دوبارہ اسی آسامی کیلئے ٹیسٹ دیا مگر پتہ چلا کہ میری جگہ 100 کلومیٹر دور بونی گول سے ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والی  خاتون کو نوکری دلوائی گئی۔
نصیرہ شیرین کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر دل کا مریض ہے اور پانچ بچوں کی واحد کفیل وہ خود تھی جسے نوکری سے محروم کیا گیا۔ اس سلسلے میں جب سنٹر کے انچارج عیدہ بی بی سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی تصدیق کرلی کہ نصیرہ شیرین ان کے ساتھ کام کررہی تھی دونوں کو بیک وقت  نوکری سے فارع کیا گیا تھا مگر وہ خود حیران ہے کہ اسے دوبارہ کیوں نہیں لیاگیا۔ اس کی جگہہ صحت بی بی کو بھرتی کی گئی جن کا تعلق بونی سے ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شائد صحت بی بی کی کوالیفائشن زیادہ ہونے کی بنیاد پر نوکری بحال کی گئی ہو۔
صحت بی بی سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ میں نے بی اے درس نظامی میں پاس کی ہے اور میرا تعلق بونی سے ہے۔
نصیرہ شیرین کا کہنا ہے کہ اس کا گھر اس مرکز کے بالکل قریب ہے جہاں وہ بیس لڑکیوں کو سلائی کڑھائی وغیرہ سکھاتی تھی جبکہ صحت بی بی کا گھر بالائی چترال بونی میں ہے مگر ان کا تعلق ایک با اثر سیاسی حاندان سے ہے ۔
نصیرہ شیرین نے وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ پرویز خٹک اور سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک غریب عورت ہے شوہر دل کا مریض ہے اور پانچ بچوں کا وہ واحد کفیل ہے ان کو چترال مرکز میں دوبار اسی پوسٹ پر تعینات کیا جائے جبکہ صحت بی بی کا تعلق بونی سے ہے تو ان کو بونی مرکز میں نوکری دی جائے تاکہ ان کو آنے جانے میں کوئی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور میرے بچے بھی فاقہ کشی سے بچ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email