اے این پی کا پارٹی میں نئےشامل ہونے والے اراکین کیلئے استقبالیہ جلسہ اور ریلی۔

چترال(گل حماد فاروقی) عوامی نیشنل پارٹی چترال نے پارٹی میں شامل ہونےوالے نئے اراکین کیلئے ایک مقامی ہوٹل میں استقبالیہ جلسے کا انعقاد کیاجس کی صدارت پروفیسر ریٹائرڈ سید توفیق جان نے کی۔ مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا چترال میں ایک بھی نمائندہ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اربوں روپے کا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ چترال میں پینے کے پانی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اسی طرح اے این پی کے دور حکومت میں عبد الولی خان بائی پاس روڈ، یونیورسٹی کیمپس، سکولز، کالجز اور کئی ترقیاتی کام ہوئے۔ اگر اے این پی کو اگلےانتحابات میں خدمت کا موقع دیا گیا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ ترقیاتی کام کریں گے۔پروفیسر توفیق جان  نے کہا کہ یہاں کے لوگ غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہتےہیں کہ لواری سرنگ کو ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا جو کہ غلط ہے بلکہ اسے اتالیق جعفر علی شاہ جو اس وقت متحدہ اسمبلی( مغربی اور مشرقی پاکستان کے متحدہ اسمبلی) میں چترال کا منتحب نمائندہ ہر وقت اسمبلی میں  مطالبہ کر رہے تھے۔ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ اس ٹنل کا نام لواری کی بجائے اتالیق جعفر علی شاہ ٹنل کے نام سے منسوب ہونا چاہئے۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے اراکین کو ضلعی صدر الحاج عید الحسین، فضل الرحمان، مہتر جو ضیا ء الرحمان وغیرہ پارٹی کے سرح گلوبند گلے میں ڈالتے۔اس کے بعد پارٹی کے اراکین نے ضلعی صدر عید الحسین کی قیادت میں ایک ریلی بھی نکالی جو ڈی سی آفس روڈ سے ہوتے ہوئے بائی پاس روڈ سے گزر کر سیکرٹریٹ روڈ پر احتتام پذیر ہوئی۔پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین نے کہا کہ صوبائی صدر سابق وزیر اعلےٰ امیر حیدر خان ہوتی نے چترال کا سات مرتبہ دورہ کیا اور ان کا یہاں کوئی نمائندہ نہ ہونے کے باوجود بھی اربوں روپے کا کام کیا اس لیے میں ان کے خلوص اور چترال سے محبت سے متاثر ہوکر اس پارٹی میں شمولیت احتیار کرلی۔ایک نوجوان کارکن ہاتھ میں سرح جھنڈا لہراتے ہوئے  ان کا کہنا ہے کہ میں جب چھوٹا بچہ تھا تو چترال میں کچھ بھی نہیں تھا اب جو سمجھنے لگا تو پتہ چلا کہ یہاں تو سارے ترقیاتی کام عوامی نیشنل پارٹی نے کئے اور پہلی بار چترال میں یونیورسٹی بھی بنائی اسی لئے مجھے یہ پارٹی بہت پسند ہے۔ جلسہ سے افتحار جان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سردار احمد، سید توفیق جان، عید الحسین، عابد جان، فضل الرحمان ، عمران حسین وغیرہ نے اظہار حیال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email