18سال سے کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد

مستوج ( نامہ نگار) سب ڈویژن مستوج انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر چترال کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژن کے احاطے میں 18سال سے کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹس مختلف علاقوں میں اویزان کردی گئی ہیں۔

اس نوٹس کی اجراء پر علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ خصوصا سب ڈویژن انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی لگا کر انتظامیہ نے علاقے پر بہت بڑا احسان کیا ہے جبکہ آئے روز حادثات کی وجہ سے اب تک درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ یادر ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال و دیگر ہسپتالوں کے ایمرجنسی ریکارڈ کو دیکھا جائے تو دو چیزیں سرفہرست ہیں۔ پہلے نمبر پر تقریبا 80فیصد کیسز موٹر سائیکل حادثاث کے ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دوسری نمبر پر ہارٹ آٹیک کے مریض شامل ہیں  جوکہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی بھر مار کی وجہ سے اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سدھر سے مطالبہ کیاہے کہ چترال بازار میں ناقص اشیاء خوردنی کی خریدو فروخت پر بھی فوری نوٹس لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email