22 سالہ نوجوان صدیق احمد کے دونوں گردے فیل۔ ڈاکٹروں نے 27لاکھ روپے مانگے ہیں۔ والدین کی صدیق احمد کی مفت علاج کیلئے اپیل۔

چترال(گل حماد فاروقی) ٹوٹے پھوٹے برتن، پھٹے پرانے کپڑے، گرتے ہوئے دیوار اور باورچی حانہ میں دھویں سے کالے سامان یہ ہے ۲۲ سالہ صدیق احمد کے گھر کا کل اثاثہ۔ چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد کے رہائشی بایئس سالہ صدیق احمد ولد محمد رفیق نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ غربت کی وجہ سے نہایت کم عمر ی میں محنت مزدوری کی عرض سے سعودی عرب چلا گیا۔ صدیق احمد کا کہنا ہے کہ وہ خود کو موٹا کرنے کیلئے گاؤں کے دکانوں سے موٹاپے کی گولیاں کھا تا تھا جس کی وجہ سے ان کی گردے خراب ہونے لگے۔
سعودی عرب جاکر مزید صحت خراب ہوئی۔ واپس آیا جو توپشاور کے محتلف ہسپتالوں کے علاوہ الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے علاج کروایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے والد روزانہ کی بنیاد پر  مزدوری کرتا ہے ۔ انہوں نے گھر کی ساری جمع پونجی بیچ کر صدیق احمد کا علاج کروایا۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ اس کے دونوں گردے کام چھوڑ چکے ہیں۔
ڈاکٹروں نے صدیق احمد کو گردوں کو پیوند کاری کیلئے کراچی کے آغا خان ہسپتال ریفر کیا۔ جہاں ان کا کہنا ہے کہ  علاج کیلئے 2700000 ستائیس لاکھ روپے خرچہ آتا ہے جو اس کی بس سے باہر ہے۔
صدیق احمد کی تین بھائی اور ایک بہن ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی ڈولی سجانا چاہتی ہے مگر وہ بستر مرگ پر پڑا ہے ۔
اس کے چھوٹے بھائی کا کہنا ہے  کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں صدیق احمد نے ان کی تعلیم اور گھر کے اخراجات کیلئے ملک سے باہر جاکر مزدوری کرنا چاہا مگر اس کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں اور اب وہ بستر پر پڑا ہے۔
اس کی ماں جو ناخواندہ ہے اور صرف چترالی (کھوار) زبان میں بات کرسکتی ہے کا کہنا ہے کہ میں بھی اپنے بیٹے کا گھر بسانا چاہتی ہوں اور اس کی خوشیاں دیکھنا چاہتی ہوں مگر اس کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور اس کا علاج ہماری بس سے باہر ہے۔
قریبی رشتہ دار قاری فضل حق کا کہنا ہے کہ صدیق احمد کا باپ نہایت غریب آدمی ہے جس کی کبھی مزدوری لگتی ہے اور کبھی نہیں ۔ اس نے  کچھ زمین اور گھر کا سامان بیچ کر صدیق کا علاج کروایا مگر اب 27 لاکھ روپے وہ کہاں سے لائے۔
صدیق احمد اور اس کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خوا اور مخٰیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ مالی امداد کرے تاکہ صدیق احمد کا 27 لاکھ روپے کی لاگت سے گردوں کی پیوند کاری کی جائے اور اس کی زندگی بچ سکے۔
صدیق احمد سے فون نمبر 03451777742پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email