کجو میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

کوغذی(ایم فاروق ) گزشتہ دنوں کجو  میں پاکستان پیپلز پارٹی کی  ایک شمولیتی  تقریب منعقد کی گئی  ، جس میں پی پی پی کے کارکناں سمیت مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے افراد اپنے خاندانوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی- تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پی پی پی چترال کے ضلعی صدر سلیم خان نے  پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب  میں جناب سلیم خان سمیت پی پی پی چترال کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم خان ایڈوکیٹ اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے-

Print Friendly, PDF & Email