پرئیت کے عوام ووٹ مانگنے والوں کا استقبال ٹماٹروں اور جوتوں سے کریں گے۔

پرئیت (ایم زاہد افنان نمائندہ ذیل نیوز ) پرئیت جوکہ مروئے برنس کے درمیان دریائے چترال کےاُس پار ایک پسماندہ علاقہ ہے۔چونکہ دریا کے پارہونے کی وجہ سے پرئیت کو مروئے اور برنس کے ساتھ بلکہ پورےچترال سے ملانے کا واحد ذریعہ  ایک پل ہے۔ 2015کے بدترین سیلاب نے پرئیت کو برنس اور چترال کے دوسرے  علاقوں سے ملانے والے پل کو بہا کے لے گیا

عوام کا کہنا ہے کہ کئ بار علاقے کی عمائدین عوامی نمائیندوں اور حکامِ بالا کے نوٹس میں لانے کے باوجود وعدوں اور تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہ ملا۔
اب  اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ  آنے والے الیکشن قریب ہے ۔ جھوٹےاور بے بنیاد وعدوں  کے ساتھ جو بھی لیڈر ووٹ مانگنے  آئے گا عوام نعروں کے بجائے جوتوں ٹماٹروں اور انڈوں سےان کا استقبال کریں گے۔اب  دیکھنا یہ ہے کہ عوام  اس بات پر کتنا ثابت قدم رہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email