پاک آرمی کے زیر انتظام قومی جیپ ریلی

چترال(نمائندہ زیل نیوز)آزادی کی سترویں تقریبات کےسلسلے میں پاکستان آرمی کے زیراہتمام قومی جیپ ریلی ۲۰ اکتوبربروز جمعہ چترال سے گلگت بلتستان کی طرف روانہ ہوگی۔جیپ ریلی میں چترال کے فور بائے فور کلب کے ممبران حصہ لے رہے ہیں۔ قومی جیپ ریلی کا قافلہ  کل پولو گراؤنڈ چترال میں افتتاحی تقریب کے بعد شندور پاس کے راستے سے گلگت بلتستان پہنچے  گا۔ ریلی گلگت بلتستان سے اسلام آباد اور پھر گوادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔قومی جیپ ریلی کے انعقاد کا مقصد وطن عزیز میں امن کی بحالی کے بعد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اب ایک پرامن ملک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email