چترال(زیل نیوز) چترال کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90چترال ٹو سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے پیر کے روز اسمبلی میں ایک قرار داد پاس کرانے میں کامیاب ہوگئے جس میں گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے سب ڈویژن مستوج کے ان دیہات کو بجلی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہیں پیڈو کے ریشن گاؤں میں سیلاب برد بجلی گھر سے بجلی دی جارہی تھی ۔ پشاور سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس قرارداد پر تمام ارکان اسمبلی کو متفق کرلیا تھا جس میں صوبائی حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سال دسمبر میں گولین بجلی گھر کی پہلی یونٹ کو چالو کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم کی directiveکے مطابق جوٹی لشٹ میں گرڈ اسٹیشن بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے ذریعے چترال کو 30میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرارداد میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ریشن کی 4.2میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر نو تک سب ڈویژن مستوج میں پیڈو کے 21ہزار صارفین کو اندھیروں میں رکھنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ پیسکو کے پاس بجلی کی بڑی مقدار دسمبر سے دستیاب ہوگی۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ دسمبر سے پہلے صوبائی حکومت کو پیسکو کے ساتھ اس سلسلے میں ضروری کاروائی مکمل کرنا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن مستوج میں ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفرمروں کی ضروری مرمت کا کام مکمل کرے جوکہ گزشتہ تین سالوں سے بے کار پڑی خراب ہوگئے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023